مرکزی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42،909 نئے کووڈ 19 کیسز درج کیے گئے ہیں جب کہ اسی عرصے میں 380 اموات بھی رپورٹ کی گئی ہیں۔ملک میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز میں سے صرف کیرالہ سے 29،836 نئے کیسز اور 75 اموات بھی درج ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کل اموات 4،38،210 تک پہنچ گئیں جن میں تازہ اموات بھی شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 380 اموات میں سے 75 اموات کیرالہ سے، 131 اموات مہاراشٹر سے، 67 اموات اڈیشہ سے اور باقی 107 اموات باقی ریاستوں سے ہوئی ہیں۔ ملک میں کل کیسز 3،26،95،030 ہیں جن میں 3،76،324 ایکٹو کیسز ہیں۔ ایکٹو کیسز کل کیسز کا 1.15 فیصد ہیں۔
وہیں، اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3،19،23،405 تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34،763 صحت یاب ہوئے۔ اس کے بعد صحتیابی کی شرح فی الحال 97.51 فیصد ہے۔