ملک میں جان لیوا وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے۔
دریں اثناء ہفتہ کو ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 10,853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1,44,845 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 526 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 791 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پہنچ چکی ہے۔
ریاست کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کےمعاملہ میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 855 سے گھٹ کر 73497 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6934 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4901369 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 467 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33515 ہو گئی ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 245 سے گھٹ کر 18345 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 140372 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 896 سے بڑھ کر 6458045 ہو گئی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 10588 رہ گئے ہیں اور مزید 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36214 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2661428 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 63 سے گھٹ کر یہ تعداد 5981 رہ گئی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب لوگوں کی مجموعی تعداد118565 اور مرنے والوں کی تعداد 446 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کی ٹیکہ کاری