اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے فارم 11 جنوری سے 31 جنوری تک بھرے جا رہے ہیں لیکن گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس بہت کم درخواست آنے کی امید ہے کیونکہ ابھی بھی طلبا اپنے گھروں میں ہی ہیں۔ گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی صرف 'آن لائن' درخواست ہی قبول کیے جائیں گے۔
کورونا وبا کے چلتے امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ہے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 31 جنوری تک درخواستیں دی جا سکیں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران دارالعلوم عبدالحی کے پرنسپل محمد اسد عالم ندوی نے بتایا کہ اس بار بہت کم فارم بھرے جا رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلاسز نہیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر طلبا دوسرے شہروں یا ریاست سے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں جبکہ ابھی تک وہ لوگ نہیں آئے ہیں، نتیجتا ابھی تک صرف 25-30 ہی فارم بھرے گئے ہیں۔