ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کے انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی یومیہ تعداد دو ہزار کو عبور کر گئی ہے اس دوران پیر کو 40 لاکھ 65 ہزار 862 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 646 افراد کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32906 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ سات ہزار 282 ہوگئی ہے۔ اس دوران 49 ہزار سات مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین 63 کروڑ 720 ہزار ہو گئی ہے۔ فعال معاملات 18121 کم ہو کر چار لاکھ 32 ہزار 778 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 2020 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دس ہزار 784 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 31,443 نئے کیسز درج