گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں مزید 1،093 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ریاست ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ یہاں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6،75،451 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 61،181 مزید مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 37،30،729 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 1035 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 67،214 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 26،985 کے اضافے سے مجموعی تعداد 3،28،903 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 15،036 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 10،95،883 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19،467 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2،66،981 ہوگئی اور 15،505 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 12،23،185 ہوگئی جبکہ ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5211 ہوچکی ہے۔
دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کا زبردست فقدان ہے۔ یہاں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 5160 کے اضافے سے مجموعی تعداد 1،03،424 ہو گئی ہے۔ مزید 368 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 11537 ہوچکی ہے جبکہ 9،79،250 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8165 کے اضافے سے مجموعی تعداد 1،07،611 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9،54،062 ہوگئی ہے جبکہ 7871 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 1453 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،10،308 اور اب تک 13،826 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 10،06،033 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 76،060 اور 2208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،979،692 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 6417 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 3،00،041 رہ گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 11،943 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور 8،70،864 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 222 عدد کی کمی سے اس ریاست میں یہ تعداد 1،18،846 رہ گئی ہے۔
ریاست میں 5،70،995 افراد کورونا شفایاب جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 8061 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1503سے گھٹ کر مجموعی تعداد 92773 رہ گئی ہے اور اب تک 4،39،968 افراد صحت مند جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 5424 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 53426 اور جان لیوا وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 988 ہوگئی ہے جبکہ 8772 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 133،191 ہوگئی ہے اور اب تک 6830 افراد لقمہ اجل جبکہ 3،98،824 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 4731 سے بڑھ کر 88،860 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 4021 افراد ہلاک اور3،67،317 افراد اس جان لیوا وبا شفایاب ہو چکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ (5197) ہونا شروع ہوگیا ہے اس اضافے کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1،05،812 اور 11،159 افراد ہلاک اور اب تک ریاست میں 6،76،581 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 98،748 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2391 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 3،40،236 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ابھی تک کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 3926 ، جموں و کشمیر میں 2227 ، اتراکھنڈ میں 2417 ، اوڈیشہ میں 2017، جھارکھنڈ میں 2395 ، ہماچل پردیش میں 1420 ، آسام میں 1255 ، گوا میں 1110 ، پڈوچیری میں 781 ، چنڈی گڑھ 457 ، تری پورہ میں 396، منی پور میں 395 ، میگھالیہ میں 167 ، سکم میں 143 ، لداخ میں 139 ، ناگالینڈ میں 100 ، انڈمان نکوبار میں 67 ، اروناچل پردیش میں 58 ، میزورم میں 13 ، دادر نگر حویلی میں دمن دیو میں چار او ر لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔