ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات (Corona Cases in India) میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے یومیہ کیسز نو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے متجاوز ہیں۔
منگل کو ملک میں کورونا انفیکشن کے 9283 کیسز درج (Corona New Cases 9283) ہوئے اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ اس دوران 76 لاکھ 58 ہزار 203 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد اب تک ملک میں ایک ارب 18 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 573 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 10949 کورونا کے مریض صحتیاب ہو ئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 57 ہزار 698 ہوگئی ہے۔
وہیں ایکٹو کیسز 2103 سے کم ہو کر 111481 پر آ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 437 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 584 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز (Corona Cases in India) کی شرح 0.32 فیصد، جبکہ صحت یابی کی شرح 98.33 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز 1376 سے کم ہوکر 53350 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 5978 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5018279 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 370 مریضوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38045 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:
Coronavirus: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 12 نئے کیسز
مہاراشٹرا میں 182 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13152 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 19 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140766 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 929 کم ہو کر 6477379 رہ گئی ہے۔
قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد 296 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415328 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25095 پر مستحکم ہے۔