مغربی بنگال میں سخت لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑ چکی ہے جو ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کے لئے راحت کی بات ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار سے بھی کم یعنی 3984 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 84 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے اس میں تین کم ہے۔ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی یومیہ کیسز چار ہزار سے بھی کم یومیہ کیسز صحتیاب ہونے والوں کی تعداد
شمالی 24 پرگنہ :597، صحتیاب :287
کولکاتا :426 صحتیاب، 183
جنوبی 24 پرگنہ :332 صحتیاب، 201
ہوڑہ :415 صحتیاب 186
ہگلی :334 صحتیاب 169
دارجلبگ :301. صحتیاب 101
جلپائی گوڑی :287 صحتیاب 123
مشرقی مدنی :416. صحتیاب 213
محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔ آہستہ آہستہ لیکن ٹھوس کامیابی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں اس مہینے کے آخر میں بہت کچھ بدل جائے گا۔
اس کے لیے متعلقہ اداروں اور عام لوگوں نے کڑی محنت کی ہے اور اس کا پھل مل رہا ہے۔ مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،51،109 تک پہنچ چکی ہے۔
اس بیماری سے اب تک 16،896 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،25،710 تک پہنچ چکی ہے۔ صحتیابی کی فیصد(97.84) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔