اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

بھارت میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ نئے کیسز کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 1,52,879 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اسی کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ پانچ ہزار 805 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر
دنیا بھر میں 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

By

Published : Apr 12, 2021, 12:09 PM IST

دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے دنیا میں اس وبا سے 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر13.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک کورونا سے 29.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل ہولنکا ہوتا جا رہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض 780 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1,34,45,006 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تین لاکھ 51 ہزار 334 مریض اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ نئے کیسز کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 1,52,879 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اسی کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ پانچ ہزار 805 ہو گئی ہے۔ وہیں دریں اثناء 90,584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1,20,81,443 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 61,456 بڑھ کر 11,08,087 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے مزید 839 مریضوں کے ہلاک ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,69,275 ہوگئی ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 98909 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں تقریباً 45.89 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 101282 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 43.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 127331 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اب تک ترکی میں 38.49 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 33939 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 37.69 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 114254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک اسپین میں اس وبا سے 33.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 76328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.12 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 78425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں تقریباً 25.74 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 58421 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 25.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 65889 افراد اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا سے 25.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 57779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں تقریباً 22.80 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 209338 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے 20.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.05 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور 38718 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.58 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 53322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 721018 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15443 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں اب تک 684756 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ اس کے سبب 9739 مریضوں اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details