ملک کے متعدد مقامات پر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ - مرکزی وزارت صحت
ملک کی 22 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے متعدد مقامات پر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
By
Published : Mar 8, 2021, 3:07 PM IST
ملک میں مہاراشٹر، پنجاب اور کرناٹک سمیت 22 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کیرل میں کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5090 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 99،205 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کیرل میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1952 سے گھٹ کر 41،162 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران مہاراشٹر اور کیرل میں سب سے زیادہ 6013 اور 4039 مریض شفایاب ہوئے۔ ملک میں سب سے زیادہ شفایاب ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے اور کیرل دوسرے نمبر پر ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 18،599 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،278 مریض صحتمند ہوئے اور یہ تعداد بڑھ کر 1،08،82،798 ہوچکی ہے۔ فعال کیسز 4،224 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،88،747 ہو چکی ہے، اور اسی عرصے کے دوران 97 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد1،57،853 ہوچکی ہے ۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔