تکنیکی نگرانی کی مدد سے پولیس ٹیم نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمان میں سے ایک جیل کے باہر جبکہ دوسرا جیل کے اندر موجود تھا۔
جیل میں دہلی فسادات کے ملزمین کو قتل کرنے کی سازش، دو گرفتار - ملزموں کو قتل کرنے کی سازش
تہاڑ جیل میں شمال مشرقی دہلی فسادات کے دو ملزمان کے قتل کی ایک عجیب سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ مرکری (پارہ) سے دو ملزموں کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی تھی مگر پولیس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
جیل میں دہلی فسادات کے ملزموں کو قتل کرنے کی سازش
جیل میں موجود شاہد اور باہر سے اسلم اس کی سازش کر رہے تھے۔ اسلم نے سازش کے تحت جیل میں بند شاہد کو پارہ پہنچایا تاکہ اس کے ذریعہ جیل میں بند دون ملزمان کا قتل کیا جا سکے۔ پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس سازش میں شامل دیگر لوگوں کے تعلق سے جانکاری جمع کی جا رہی ہے۔
Last Updated : Mar 4, 2021, 2:49 PM IST