اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سشانت سنگھ خودکشی معاملے میں مہاراشٹر حکومت کو بدنام کرنے کی سازش: نواب ملک - sushant singh

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے پیر کو سشانت سنگھ خودکشی کیس میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں اس وقت کے اسمبلی انتخابات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مہاراشٹرحکومت کو اس معاملے میں بدنام کرنے کی سازش رچی تھی۔

مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک
مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک

By

Published : Jun 14, 2021, 10:33 PM IST

نواب ملک نے آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو ایک سال گزر گیا ہے۔ ممبئی پولیس سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کررہی تھی، بہار حکومت نے سیاسی وجوہات کی بناء پر ایک مقدمہ درج کرکے سی بی آئی کے حوالے کردیا تھا۔ مسٹر ملک نے جانچ پر سوالات اٹھائے۔

مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور نواب ملک

انہوں نے بتایا کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں ، بلکہ سی بی آئی عوام کو بتائے کہ سشانت کو کس نے مارا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details