اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mizoram Assembly Election میزورم اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 39 امیدواروں کا کیا اعلان

کانگریس نے میزورم اسمبلی کی 40 میں سے 39 سیٹوں کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ میزورم اسمبلی کی میعاد 17 دسمبر کو ختم ہوگی۔ میزورم اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ ریاست میں میزو نیشنل فرنٹ کی حکومت ہے۔

Etv BharatMizoram Assembly Election
Etv Bharatمیزورم اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 39 امیدواروں کا کیا اعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 6:26 PM IST

نئی دہلی:کانگریس نے 40 رکنی میزورم اسمبلی کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو تجویز کیا ہے۔

کانگریس نے میزورم اسمبلی کی 40 میں سے 39 سیٹوں کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے ریاستی صدر لال ساوتا کو ایزول جنوبی-3 سے امیدوار بنایا ہے۔ سینئر لیڈر للساوتا کو ایزل ویسٹ-3 اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ للسنگرا رتلے کو ایزل ایسٹ-1 سے، آر لالبیا کتھنگا کو ایزل ویسٹ-1 سے اور آئی پی جونیئر کو پلاک سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس نے اس بار سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر للتھان والا کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ حال ہی میں، انہیں کانگریس ورکنگ کمیٹی سی ڈبلیو سی کا رکن بنایا گیا، جو کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

میزورم اسمبلی کی میعاد 17 دسمبر کو ختم ہوگی۔ میزورم اسمبلی کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ ریاست میں میزو نیشنل فرنٹ کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں اس قبل کانگریس نے اتوار کو 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ اس مہینے کے شروع میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ اس فہرست میں جملہ 55 امیدواروں کو جگہ دی گئی ہے

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details