نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کو بے دخل کرنے کا یہ صحیح وقت ہے کھڑگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، 'اب تبدیلی کا وقت ہے بی جے پی کے 27 سال کے 'غلط حکمرانی' کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اب گجرات کی تعمیر نو کا وقت آ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اساتذہ کی 28 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ تقریباً 700 پرائمری اسکول ایک استاد چلا رہے ہیں۔ بی جے پی نے بچوں کا مستقبل خراب کیا ہے۔ Kharge accuses BJP of misrule
کانگریس صدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔ گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو 89 اسمبلی حلقوں میں اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 08 دسمبر کو ہوگی۔
Kharge Accuses BJP for Misrule گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع ہے، کھڑگے - کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا۔ کانگریس صدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔ گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو 89 اسمبلی حلقوں میں اور دوسرے مرحلے میں 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 08 دسمبر کو ہوگی۔ Kharge accuses BJP of misrule
Etv Bharat