کانگریس نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت مسلسل ایسے فیصلے کررہی ہے جن سے لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور اسے اب غیر سنجیدہ اقدامات کرنےکے بجائے قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہئے۔
کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سلنڈروں کی قیمت کم کرنے کے بجائے حکومت نے اس کی قیمت 25 روپے بڑھا کر زخم پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام عالمی وباء سے مسائل کا شکار ہیں اور ایسی صورتحال میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنا حکومت کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو عالمی وباءکے ساتھ ساتھ بہت بڑا معاشی بحران کا بھی سامنا ہے ، ایسی صورتحال میں رسوئی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک زبردست حملہ ہے۔