کانگریس رہنما آزاد علی کو پولیس نے فون اور واٹس ایپ پر فحش باتیں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ساتھ ہی تھانہ نگر پولیس اسٹیشن نے اس معاملے پر مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ فی الحال پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ آزاد علی گانگریس میں ریاستی سیکریٹری کا بھی عہدہ سنبھال چکے ہیں۔فی الحال ہو سہسپور اسمبلی میں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔اطلاع کے مطابق آزاد علی پر الزام ہے کہ ایک نجی بینکنگ کمپنی سے آئے پالیسی کال کے بعد آزاد علی نے فون پر فحش باتیں کیں۔اتنا ہی نہیں آزاد نے خاتون کو ہوٹل پر بلانے جیسی فحش باتیںبھی کی۔وہیں خاتون کے الزام پر پویس نے مقدمہ درج کرکے آزاد علی کو گرفتار کرلیا ہے۔
خواتین سے فحش باتیں کرنے کے الزام میں کانگریسی رہنما گرفتار نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ایس نیگی نے بتایا کہ متاثرہ نے آزاد علی کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ علی نے فون اور واٹس ایپ پر فحش باتیں کی۔جس کے بعد آزاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وہیں پولیس نے آزاد علی کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
کانگریس رہنما آزاد علی نے اپنی صفائی دیتے ہوئےب تایا کہ عدالت نے بھی پولیس کو ڈانٹ لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سوچی سمجھی سازش ہے اور انہیں پھنسایا گیا ہے۔ان کے پاس تمام ریکارڈنگ ہے۔انہوں نے کسی بھی طرح کی کوئی فحش باتیں نہیں کی ہے اور انہیں خاتون کے بارے میں معلوم ہے۔جو خاتون بیمہ پالیسی کے نام پر گزشتہ 4 ماہ سے واٹس ایپ پر چیٹ کر رہی ہے، اس چیٹ کا کوئی بھی جواب انہوں نے نہیں دیا ہے۔وہ خاتون انہیں کال بھی کرتی تھی، یہ ان کے ساتھ سازش ہوئی ہے۔
کانگریس کے ریاستی صدر پریتم سنگھ نے پارٹی کے سابق ریاستی سیکریٹری آزاد علی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ دیگر کانگریسی رہنما وجے سرواستو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد علی پر جنسی ہراساں کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر پارٹی ممبر شپ سے معطل کردیا گیا ہے۔