شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد کانگریس کے اراکین اسمبلی جمعہ کو شملہ میں وزیر اعلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے میٹنگ کریں گے۔ ہماچل کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ آج سہ پہر 3 بجے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر، راجیو بھون میں ہوگی۔ ہماچل پردیش کانگریس کے انچارج راجیو شکلا، نگراں بھوپیش بگھیل اور بھوپیندر ہڈا بھی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ ایم ایل اے ممکنہ طور پر ایک قرارداد پاس کریں گے اور پارٹی کے ہائی کمان کو وزیراعلی کے لیے حتمی کال لینے کا اختیار دیں گے۔ کانگریس نے ہماچل میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار پیش نہیں کیا تھا اور پارٹی چندی گڑھ میں اپنے ایم ایل ایز کی میٹنگ کا منصوبہ بنا رہی تھی لیکن واضح اکثریت ملنے کے بعد اپنا منصوبہ تبدیل کر لیا۔ Congress Himachal meet today to decide chief minister
Congress Himachal Meeting ہماچل پردیش میں وزیراعلی کے انتخاب کیلئے میٹنگ آج - himachal election results
کانگریس کے لیے پرتیبھا سنگھ سمیت مختلف امیدواروں کے درمیان وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا انتخاب کرنا ایک بڑا کام ہے۔ ریاستی کانگریس کے سابق سربراہ سکھوندر سنگھ سکھو اور سی ایل پی رہنما مکیش اگنی ہوتری کو اس عہدے کے دوسرے دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ Congress Himachal Meeting
مزید پڑھیں:۔Himachal Election Results شملہ میں ہوگی پارٹی میٹنگ، اب ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ نہیں، پرتیبھا سنگھ
کانگریس کے لیے پرتیبھا سنگھ سمیت مختلف امیدواروں کے درمیان وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا انتخاب کرنا ایک بڑا کام ہے۔ ریاستی کانگریس کے سابق سربراہ سکھوندر سنگھ سکھو اور سی ایل پی رہنما مکیش اگنی ہوتری کو اس عہدے کے دوسرے دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعرات کو شکلا نے کہا تھا کہ پارٹی سربراہ فیصلہ کریں گے کہ ہماچل پردیش کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ ہماچل پردیش میں انتخابی نتائج پر انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ وزیراعلی کے عہدے پر فیصلہ لیں گے۔