نئی دہلی: کانگریس نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان کشمیری پنڈتوں کے مسلسل اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے۔ Congress on Plight of Kashmiri Pandits
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور عسکریت پسند لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں۔ مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے۔