اردو

urdu

پارٹی اپنے سرپرست اور مرشد سے محروم ہوگئی: کانگریس

کانگریس کے سینیئر رہنما آسکر فرنانڈیز 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے منگلورو کے ینی پویا ہسپتال میں آخری سانس لی۔

By

Published : Sep 13, 2021, 10:46 PM IST

Published : Sep 13, 2021, 10:46 PM IST

پارٹی اپنے سرپرست اور مرشد سے محروم ہوگئی: کانگریس
پارٹی اپنے سرپرست اور مرشد سے محروم ہوگئی: کانگریس

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی اپنے ایک عظیم رہنما، سرپرست اور مرشد سے محروم ہوگئی۔'

راہل گاندھی نے کہا کہ "میں آسکر فرنانڈیز کے خاندان اور دوستوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ میرے لیے ذاتی خسارہ کی مانند ہے۔ وہ کانگریس پارٹی میں بہت سے لوگوں کے مرشد اور سرپرست تھے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کانگریس کو آگے لے جانے میں اپنے کردار کے لیے انہیں یاد رکھا جائے گا۔'

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ "کانگریس کےسینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ تنظیم کے بہت محنتی لیڈر تھے اور ان کے گزرنے سے پیدا ہونے والی خلاء پر ہونا دشوار ہوگا۔ آسکر جی نے ملک اور پارٹی کے لیے بہت بڑا کردارا ادا کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں کے تئيں میری تعزیت۔ "

یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا انتقال

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'آسکر جی کے خاندان کے ساتھ قلبی تعزیت۔ آپ ہمارے دل میں ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی کے بہترین لیڈر میں سے تھے۔'

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ "آسکر فرنانڈیز بے مثال مرشد اور سرپرست تھے اور کانگریس کارکنوں سے وابستہ اور ان سے محبت کرتے تھے۔ کانگریس پارٹی کا ایک برگد کا درخت گر گیا۔ شاید ہی کوئی ان جیسا ہو۔ اس عظیم کانگریس لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔'

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details