کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بہار میں رندیپ سنگھ سرجے والا اور اویناش پانڈے کو بہار کا نگراں بنایا ہے، دونوں رہنما نتائج کے بعد کی صورتحال پر مرکز کی اعلی قیادت سے بات چیت کر کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور وخوض کریں گے۔
ایگزٹ پولز کے بعد کانگریس حرکت میں، لیا یہ فیصلہ!
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل متعدد ایگزٹ پولز میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے امکانات کے بعد کانگریس کی اعلی قیادت حرکت میں آگئی ہے۔
بہار میں ہونے والے تمام ایگزٹ پولز میں عظم اتحاد کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ نے عظیم اتحاد کو 120، سی ووٹر-اے بی پی نے 108 سے 131، ریپبلک جن کی بات نے 118 سے 138، اور ٹی وی 9 کے ایگزٹ پولز میں 115 سے 125 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
جبکہ این ڈی اے اتحاد کو تمام ایگزٹ پولز میں پیچھے دکھایا گیا ہے، سی ووٹر اے بی پی کے ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد کو 104 سے 128 ریپبلک جن کی بات میں 91 سے 117 تائمز ناؤ میں 116 اور ٹی وی9 نے 110 سے 120 دینے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔