اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوششوں کو کریں گے چیلنج: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی زبردست حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی گبھرا گئی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی زبردست عوامی حمایت کو دیکھتے ہوئے، بوکھلائی بی جے پی نے یاترا کو بدنام کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 25, 2022, 5:44 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی زبردست حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی گبھرا گئی ہے، اس لیے وہ یاترا سے متعلق الٹے سیدھے ویڈیو جاری کررہی ہے جس کو چیلنج کیا جائے گا کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے ڈاکٹروں کا ویڈیو جاری کر رہی ہے لیکن کانگریس اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے اس عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

رمیش نے کہا بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی زبردست عوامی حمایت کو دیکھتے ہوئے، بوکھلائی بی جے پی نے یاترا کو بدنام کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کیا ہے، ہم اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم بی جے پی کے ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں کے لیے تیار ہیں۔ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے سڑکوں کی حالت کے تعلق سے ریاست کی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا اور کہا 'بھارت جوڑو یاترا کے 79 ویں دن، ہم مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں داخل ہوئے۔ پچھلے تین دنوں میں یاترا زیادہ تر گڑھوں اور پتھریلی سڑکوں سے گزری ہے۔ ہم جن سات ریاستوں سے گزرے ہیں ان میں سب سے خراب سڑکیں ہیں۔ بی جے پی پچھلے 19 سالوں میں سے 17 سے زیادہ عرصے سے یہاں اقتدار میں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details