اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2023, 9:06 PM IST

ETV Bharat / bharat

Lok Sabha Muted پارلیمنٹ میں پہلے مائک بند ہوتا تھا، اب لائیو ٹیلی کاسٹ میں آواز کو میوٹ کردیا گیا: کانگریس

کانگریس نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اڈانی معاملے میں گھر گئی ہے اس لئے اس لئے پارلیمنٹ میں پہلے مائیک بند ہوتا تھا لیکن اب پوری کاروائی کے ٹیلی کاسٹ کو ہی روک دیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ میں پہلے مائک بند ہوتا تھا، آج لائیو ٹیلی کاسٹ میں آواز دبا دی، کانگریس کا بیان
پارلیمنٹ میں پہلے مائک بند ہوتا تھا، آج لائیو ٹیلی کاسٹ میں آواز دبا دی، کانگریس کا بیان

نئی دہلی:کانگریس نے پارلیمنٹ کے لائیو ٹیلی کاسٹ کی کاروائی کے دوران آواز نہ آنے کے سلسلے میں جمعرات کو کہا کہ حکومت اڈانی معاملے میں گھر گئی ہے اس لئے اس لئے پارلیمنٹ میں پہلے مائیک بند ہوتا تھا لیکن اب پوری کاروائی کے ٹیلی کاسٹ کو ہی روک دیا جارہا ہے۔ کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویڑ ہینڈل پر اس سلسلے میں زبردست طنز کیا اور کہا کہ 'پہلے مائک آف ہوتا تھا، آج ایوان کی کاروائی ہی میوٹ کر دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست کے لئے ایوان میوٹ ہے۔'

کانگریس پارٹی نے کہا کہ 'نعرے لگے-راہل جی کو بولنے دو...بولنے دو...بولنے دو پھر اوم برلا مسکرائے اور ایوان میوٹ ہو گیا۔ یہ جمہوریت ہے۔ اڈانی کو بچانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک کیا کیا۔ اسپیچ ہٹائی، جے پی سی کی تشکیل نہیں، پارلیمنٹ میں بولنے پر روک، ایوان ملتوی کیا گیا، ای ڈی دفتر جانے جانے پر روک، پارلیمنٹ میں مائک آف کیا گیا اور آج پا رلیمنٹ کو ہی میوٹ کر دیاگیا۔'

یہ بھی پڑھیں: No Question Of Apology مودی کو معافی مانگنی چاہئے راہل کو نہیں، کھڑگے

راجستھان کے وزیر اعلی شوک گہلوت نے بھی ایوان کی کاروائی روکنے کے سلسلے میں حکومت پر طنز کیااور کہا کہ عوام کے ذریعے منتخب کئے گئے ایم پی کو پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہ دینااور لوک سبھاکی کاروائی میوٹ کرواناجمہوریت کی روایت کے خلاف ہے۔ یہ عوام کی آوازکو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔ کیا اسے صحت مند جمہوریت کہا جا سکتا ہے۔انہی مسائل کے سلسلے میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کی تھی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ وہ پریشان تھے کہ راہل گاندھی جی نے کیوں کہاکہ حزب اختلاف کے مائک بند کر دئے جاتے ہیں۔ آج تو لوک سبھا ہی میوٹ کر دیا گیا اور کیا ثبوت چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details