نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما شیوراج پاٹل نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ جہاد کا تصور صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ بھگوت گیتا اور عیسائیت میں بھی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاٹل کے ریمارکس پر کانگریس کو نشانہ بنایا اور اس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ سینئر کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سوانح عمری کے اجراء کے موقع پر لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اسلام مذہب میں جہاد پر کافی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی صحیح نیت اور صحیح کام کرنے کے باوجود بھی نہیں سمجھتا تو پھر طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔Concept of jihad not only in islam but also in gita and christianity says shivraj patil
Concept Of Jihad جہاد کا تصور ہندو اور عیسائی مذہب میں بھی ہے، شیوراج پاٹل
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما شیوراج پاٹل نے دعویٰ کیا کہ یہ صرف قرآن میں نہیں ہے بلکہ مہابھارت، گیتا میں بھی ہے، شری کرشنا نے بھی ارجن سے جہاد کے بارے میں بات کی ہے اور یہ بات صرف قرآن یا گیتا میں نہیں بلکہ عیسائیت میں بھی ہے۔ Concept Of Jihad In Gita And Christianity
مزید پڑھیں:۔ Suvendu Adhikari Slams TMC: بی جے پی نے 'لفظ جہاد' پر ترنمول کو تنقید کا نشانہ بنایا
انہوں نے دعویٰ کیاکہ یہ صرف قرآن میں نہیں ہے بلکہ مہابھارت، گیتا میں بھی ہے، شری کرشنا نے بھی ارجن سے جہاد کے بارے میں بات کی ہے اور یہ بات صرف قرآن یا گیتا میں نہیں بلکہ عیسائیت میں بھی ہے۔ پاٹل کے تبصرے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے ٹویٹ کیا کہ "عام آدمی پارٹی کے گوپال اٹالیہ اور راجندر پال گوتم کے بعد کانگریس کے شیوراج پاٹل ہندو نفرت اور ووٹ بینک کی سیاست میں پیچھے نہیں رہے۔ وہ کہتے ہیں کہ شری کرشنا نے ارجن کو 'جہاد' سکھایا۔"