اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں مکمل لاک ڈاؤن، اعلی حکام نے کیا شہر کا دورہ - میونسپل کمشنر

اورنگ آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ضلع کلکٹر سنیل چوہان میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے شہر کے مختلف علاقوں کا پیدل دورہ کیا لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انھیں کورونا وبا کے تعلق سے جانکاری دی۔ اس موقع پر شہریوں کے بھرپور تعاون پر ضلع کلکٹر نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اورنگ آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ، اعلی حکام نے کیا شہر کا دورہ
اورنگ آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ، اعلی حکام نے کیا شہر کا دورہ

By

Published : Mar 13, 2021, 7:49 PM IST

پچھلے ایک مہینے سے شہر میں کورونا وبا بڑے پیمانے پر پھیلنا شروع ہوگئی ہے اس سے پریشان انتظامیہ نے 11 مارچ سے 4 اپریل تک جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ہر ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ کی رات سے ہی اورنگ آباد شہر میں پولیس کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں اورنگ آباد کے چوراہوں پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

اورنگ آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ، اعلی حکام نے کیا شہر کا دورہ

پولیس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا بڑھ رہی ہے لہذا تمام لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ مکمل لاک ڈاؤن کے پہلے دن کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کلکٹر پولیس کمشنر اور میونسپل کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے اپیل کی کہ بغیر ماسک کے کسی کو بھی کرانے کا سامان نہ دیں۔ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ لوگ لاک ڈاؤن پر عمل آوری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details