اردو

urdu

Digvijay Singh's Video Issue اندور میں بی جے پی ترجمان کے خلاف شکایت درج

سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں بی جے پی ترجمان ہتیش واجپئی کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے اس معاملے میں ہتیش واجپئی کے خلاف اندور کے تکوگنج تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔ کانگریس رہنما دیپک جوشی نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ کی ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔

By

Published : Feb 4, 2023, 3:39 PM IST

Published : Feb 4, 2023, 3:39 PM IST

Digvijay Singh's Video Issue
اندور میں بی جے پی ترجمان کے خلاف شکایت درج

اندور میں بی جے پی ترجمان کے خلاف شکایت درج

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس رہنما دیپک جوشی نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ترجمان ہتیش واجپئی نے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں بی جے پی ترجمان ہتیش واجپئی کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے اس معاملے میں ہتیش واجپئی کے خلاف اندور کے تکوگنج تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔

دگ وجے سنگھ کی ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام، بی جے پی ترجمان کے خلاف شکایت درج

اندور کے کانگریس لیڈر دیپک جوشی پنٹو نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے عوام میں نفرت پھیلانے اور دگ وجے سنگھ کی شبیہ کو خراب کرنے کے خلاف آج کانگریس لیڈروں نے بی جے پی کے ریاستی ترجمان ہتیش واجپئی کے خلاف معاملہ درج کرانے کے لئے تکوگنج تھانے میں درخواست دی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے بتایا کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کانگریس لیڈران نے الزام لگایا ہے کہ دگ وجے سنگھ کے ویڈیو کو ایڈٹ کر ٹویٹر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ 'ہندو مخالف' ہونے اور 'گائے کا گوشت کھانے' کی بات کرنے والا بتایا گیا ہے، جو کہ غلط ہے۔ اصل ویڈیو میں دگ وجے سنگھ بتا رہے ہیں کہ کتاب میں ویر ساورکر گائے کا گوشت کھانے کی بات کر رہے ہیں، جہاں دگ وجے سنگھ نے ویر ساورکر کے بارے میں سچائی سامنے لانے کی کوشش کی تھی۔ وہیں کانگریس لیڈر پنٹو نے بی جے پی کے ریاستی ترجمان ہتیش واجپئی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرکے دگ وجے سنگھ کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔ بی جے پی ترجمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پر معاملہ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details