لوک سبھا میں منگل کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے معاشی پیکج کی امداد دیتی ہے۔ ریاستوں کے محصولات نقصان کو دیکھتے ہوئے مرکزی التزامات کے تحت گرانٹ کی رقم جاری کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش نوتشکیل ایکٹ کے تحت آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان کئی مسائل ہیں جو ریاست کو باہمی اتفاق رائے سے سلجھانے ہیں اور اس میں مرکزی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔