نئی دہلی: شمالی بھارت میں گزشتہ روز سے سخت سردی کی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گذشتہ روز دارالحکومت دہلی میں اس سیزن کا سب سے سرد دن درج کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت عام درجہ حرارت سے سات ڈگری کم ہوکر 15.2 ڈگری رہا۔
اس سیزن کا سب سے سرد ترین دن بتادیں کہ اصطلاح میں ' سرد دن' اس دن کو کہتے ہیں جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسئس سے کم ہو تو اسے سرد دن کہا جاتا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے علاقائی پیش گوئی مرکز کے سربراہ کلدیپ شریواستو نے بتایا کہ مغربی ہمالیہ میں شدید برف باری ہوئی ہے اور اب میدانی علاقوں میں سرد لہر بڑھنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔
اصطلاح میں ' سرد دن' اس دن کو کہتے ہیں جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسئس سے کم ہو آئی ایم ڈی میدانی علاقوں کے لیے ایک سرد لہر کا اعلان تب کرتا ہے جب درجہ حرارت کم از کم 10 ڈگری سیلسئس یا اس سے کم ہو اور مسلسل دو دنوں تک معمول سے 4.5 ڈگری سیلسئس سے کم رہے۔ انہوں نے کہا کہ' دہلی جیسے چھوٹے علاقے کے لیے سرد لہر کا اعلان تب بھی کیا جاسکتا ہے کہ اگر ایک دن کے لیے بھی مذکورہ حالات جیسی صورتحال بن جائے'۔
ہماچل پردیش میں کیلانگ، منالی اور کالپا میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے درجہ حرارت صفر سے نیچے درج کیے جانے کے ساتھ ساتھ سرد لہریں بھی جاری ہیں۔
کشمیر سے دہلی تک سرد لہر کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کے شملہ سنٹر کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ لاہول-اسپیٹی کا انتظامی مرکز کیلنگا میں درج حرارت منفی 8 ڈگری کے ساتھ ریاست کا ایک سرد ترین مقام رہا۔ پنجاب اور ہریانہ میں سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے اور جمعرات کے روز پارہ معمول سے نیچے چلا گیا۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا۔ امبالا، حصار، کرنال، بھوانی، روہتک اور سرسا میں درجہ حرارت بالترتیب 4.4 ڈگری، 4.2 ڈگری، 4.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران امرتسر میں کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری اور لدھیانہ میں 5.5 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ کم از کم درجہ حرارت پٹیالہ میں 5.8 ، آدم پور میں 6.6 ڈگری، ہلواڑہ میں چھ ڈگری اور بھٹنڈا میں پانچ ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق، کرنال، حصار، امرتسر، لدھیانہ اور پٹیالہ جیسے کچھ مقامات پر صبح کے وقت دھند کی صورتحال بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن کے دوران دونوں ریاستوں کے بیشتر علاقوں میں سردی زیادہ ہوگی۔
کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا اور آسمان صاف رہا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ رات سری نگر میں اس سیزن میں اب تک کی سرد ترین رات تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وادی میں رات کے وقت درجہ حرارت گرتی رہی اور آسمان صاف رہا، کم از کم درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری سیلسئس کم درج کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 8.9 ڈگری درج کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری درج کی گئی، کپواڑہ منفی 5.8 ڈگری اور کوکرناگ میں منفی 4.8 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک جموں و کشمیر میں زیادہ برف باری کی توقع نہیں ہے اور 21-22 دسمبر کو کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔'
کشمیر میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اترپردیش کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ باقی مقامات پر عام طور پر موسم خشک رہا۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بریلی کا سب سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔