اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام راج کا دوار ہے بارہ بنکی: یوگی آدتیہ ناتھ - योगी आदित्यनाथ ने एलान किया

اترپردیش کے اودھ حلقے کا بارہ بنکی ضلع جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال اور پوروانچل (مشرقی یوپی) کا باب مانا جاتا رہا ہے۔ اسے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کے روز ایک نئی شناخت دے گئے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضلع کی اہمیت بتاتے ہوئے اسے رام راج کا دوار (باب) بتایا۔ یوگی آدتیہ ناتھ بارہ بنکی میں تقریباً 500 کروڑ کی اسکیمات کا سنگ بنیاد کرنے پہونچے تھے۔

cm yogi adityanath address public meeting in barabanki
رام راج کا دوار ہے بارہ بنکی: یوگی آدتیہ ناتھ

By

Published : Sep 29, 2021, 5:36 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان تمام اسکیمات کا سنگ بنیاد اور مختلف اسکیمات کے مستفدین کو سند تقسیم کرنے کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارہ بنکی کی میرے لئے دو خاص وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی تو یہ کہ یہ ضلع رام راج کا باب ہے۔ یہیں سے رام راج کی حد کا آغاز ہوتا ہے۔ دوسرے یہاں کے کسان، جنہوں نے جنگ آزادی میں تو خاص کردار ادا ہی کیا ہے اور اب وہ ترقی کے کاموں میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بارہ بنکی، رام نگر اور کرسی اسمبلی نشست کے لئے 148.86 کروڑ کی 146 اسکیمات کے ساتھ 350 کروڑ کی ایک ذاتی بسکٹ کی فیکٹری کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے۔

انہوں کہا کہ ان تمام اسکیمات سے ترقی تو ہوگی ساتھ ہی اس سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ ساڑھے 4 برس کی حکومت کے دوران اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بی جے پی حکومت نے 2017 میں جو بھی وعدے کئے تھے، انہیں مکمل کیا۔

انہوں کہا کہ ہم نے آیودھیا میں رام مندر تعمیر کرانے کی بات کہی اور آج رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی کام مذاہب اور ذات دیکھ کر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیویٰ شریف کی ترقی ہوئی تو مہادیوا کی بھی ترقی ہوئی۔

اس دوران انہوں نے اپنے خطاب سے عوام میں جوش بھرنے کی کوشش کی۔ ان کے خطاب کے دوران مسلسل جے شری رام کے نعرے اور شنکھ بھی بجتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details