ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال روز بروز بے قابو ہوتی جا رہی ہے حالانکہ ریاستی وزیر اعلی نے کورونا وبا کے دوران غریبوں اور ضرورت مندوں کو راشن، اناج اور اکاونٹ میں روپئے ڈالنے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر آکسیجن اور ریمیڈسوویر انجکشن کو بذریعہ ہوائی جہاز بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ گھریلو صنعت اور دیگر اسکیموں کے ذریعہ قرض لینے والوں سے قرض کی قسط نہ وصول کی جائے اور ساتھ ہی جی ایس ٹی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
مہا وکاس آگھاڑی حکومت اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے سطح غریبی سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے اسکیمیں جیسے انتیودائے انا یوجنا (AAY) اور ترجیحی خاندانی راشن کارڈ ہولڈرز (پی ایچ ایچ) کو مالی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے۔
اس لئے مرکزی حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت کورونا کی وبا کو ایک قدرتی وبا کے طور پر اعلان کرنا چاہئے تاکہ منی لاک ڈاون کے دوران اے اے وائی اور پی ایچ ایچ راشن کارڈ رکھنے والوں کو فی شخص 100 روپئے اور روزانہ 60 روپئے کے حساب سے دیے جاسکیں اس لئے مرکزی سرکار کی جانب سے دیے جانے والی امداد جلد از جلد مہیا کرائی جائے۔
ایسے لوگ جو کورونا وبا کے دوران شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو موجودہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے اجازت دی جاسکتی ہے۔