اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو اسکولوں سے اردو میڈیم سیکشن ختم کیے جانے پر وضاحت - prof shafe khudwai

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چار اسکولوں کی پہلی اور چھٹی جماعت کے داخلہ امتحان میں یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود پراسپکٹس میں اردو میڈیم سیکشن کی غیرموجودگی سے متعلق اے ایم یو نے وضاحت کی ہے۔

پروفیسر شافع قدوائی
پروفیسر شافع قدوائی

By

Published : Mar 18, 2021, 5:57 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ کے ممبر انچارج پروفیسر شافع قدوائی نے خصوصی گفتگو میں بتایا یہ وضاحت ضروری ہے کہ بہت سے حلقوں میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ اے ایم یو کے مختلف اسکولوں میں اردو میڈیم سیکشن ختم کی جا رہی ہے یا ان کی تعداد کم کی جا رہی ہے اور یہ بات بلکل غلط ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں سے بلکہ اس سے پہلے بھی کوئی سیکشن ختم نہیں کیا گیا بلکہ پچھلے دو برسوں میں قاضی پاڑے میں واقع لڑکیوں کا اسکول ہے اس میں 18 طالبات کا نیا سیکشن شروع کیا گیا تو یہ کہنا اردو سیکشن ختم کیے گئے، درست نہیں ہے۔

پروفیسر شافع قدوائی کی وضاحت

پروفیسر شافع قدوائی نے مزید کہا کہ اے ایم یو اپنے قیام کے زمانے سے ہی اردو کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اردو میں دو رسالے نکلتے ہیں ایک 'فکر و نظر' اور دوسرا 'تہذیب الاخلاق' جو سرسید احمد خان کے زمانے سے اردو میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

اور تمام شعبوں کے نام بھی اردو میں لکھے ہوئے ہیں۔ اردو کا چلن جتنا اے ایم یو میں ہے اتنا کہیں اور نظر نہیں آتا ہے اور پہلے اردو کے نمبر ڈویژن میں جوڑے نہیں جاتے تھے لیکن کچھ دن پہلے ہی یہ تجویز منظور ہوئی ہے کہ ان کے نمبر بھی جوڑے جائیں گے تو اردو کی بنیاد پر طلبہ کے ڈویژن میں بھی بہتری آئے گی۔

پروفیسر موصوف نے کہا کہ ہم تو اردو زبان کے فروغ کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور علی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے بھی اردو کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بے جا افواہوں پر کان نہ دھرنے کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details