اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں این ڈی اے کی فتح نریندر مودی کی فتح: چراغ - لوک جنشکتی پارٹی

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی فتح وزیراعظم نریندر مودی کی فتح ہے، نتیش کمار کا نام لیے بغیر چراغ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ موجود ہیں جنہیں 15 برس اقتدار میں رہنے کے بعد بھی تین ساتھیوں کا سہارا لینا پڑتاہے۔

بہار میں این ڈی اے کی فتح نریندر مودی کی فتح: چراغ
بہار میں این ڈی اے کی فتح نریندر مودی کی فتح: چراغ

By

Published : Nov 11, 2020, 8:22 AM IST

لوک جنشکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی فتح قرار دیا ہے۔

چراغ پاسوان ٹویٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 'بہار کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اعتماد بحال کردیا ہے، جو نتائج سامنے آئے ہیں ان سے یہ بات واضح ہے کہ بی جے پی کے تعلق سے لوگوں جوش و خروش ہے، یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فتح ہے۔

ایک دیگر ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں 'ایل جے پی کے تمام امیدواروں نے بغیر کسی اتحاد کے اپنے طور پر انتخابات میں حصہ لیا، پارٹی کے ووٹوں کا فیصد بڑھ گیا ہے۔ ایل جے پی اس انتخاب میں 'بہار فرسٹ بہاری فرسٹ' کی حلف کے ساتھ اتری تھی، پارٹی نے ہر ضلع میں مضبوطی حاصل کی ہے۔ پارٹی کو مستقبل میں اس کے فوائد حاصل ہونے کا یقین ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: مودی نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

ایل جے پی صدر نے کہا 'مجھے پارٹی پر فخر ہے کہ پارٹی نے اقتدار کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے، ہم لڑے اور اپنی باتوں کو عوام تک پہنچایا، پارٹی نے عوام کی محبت سے اس الیکشن میں کافی طاقت حاصل کی ہے، بہار کی عوام کا شکریہ۔'

چیراغ پاسوان نے وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لیے بغیر ایک دیگر ٹویٹ میں ان پر طنز کیا۔

چراغ لکھتے ہیں 'اتنے مشکل وقت میں بھی میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، میں پر ناز کرنے کے لیے انتخابات میں علیحدہ ہو کر حصہ لینے کا فیصلہ لینا ہوا تو میں گھبرایا نہیں، یہاں کچھ لوگ موجود ہیں جنھیں 15 برس اقتدار میں رہنے کے بعد بھی تین ساتھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ آپ سب کی دعاؤں سے بہار جیت جائے گا اور ایک نیا پرجوش بہار بنے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details