اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nobel in Chemistry: مشترکہ طور پر جرمن اور اسکاٹش سائنسدانوں کے نام

کیمسٹری کا نوبل 2021 (Nobel in Chemistry) میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے جرمن سائنسدان بینجامن لسٹ اور پرنسٹن یونیورسٹی کے اسکاٹش سائنسدان ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو دیا گیا ہے۔ فاتحین کا اعلان رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل گوران ہینسن نے کیا۔

Chemistry Nobel 2021 honours pair for way to build molecules
Nobel in Chemistry: مشترکہ طور پر جرمن اور اسکاٹش سائنسدانوں کے نام

By

Published : Oct 6, 2021, 5:06 PM IST

Updated : Oct 6, 2021, 5:54 PM IST

کیمسٹری کا نوبل 2021 (Nobel in Chemistry) دو سائنسدانوں بینجامن لسٹ اور ڈیوڈ میک میلن کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ دونوں کو یہ ایوارڈ غیر متناسب آرگنکوٹالیسس کی ترقی (development of asymmetric organocatalysis)کے لیے دیا گیا ہے۔

فاتحین کا اعلان رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل گوران ہینسن نے کیا

فاتحین کا اعلان بدھ کو رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل گوران ہینسن نے کیا اور آنے والے دنوں میں ادب ، امن اور معاشیات کے شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔

نوبل انعام کے تحت ایک گولڈ میڈل اور ایک کروڑ سویڈش کرونا (تقریبا 8.20 کروڑ روپے) دیا جاتا ہے۔ سویڈش کرونا سویڈن کی کرنسی ہے۔

یہ ایوارڈ سویڈش سائنسدان الفریڈ نوبل کے نام پر رکھا گیا ہے، انعام کی رقم سویڈن کے باشندہ الفریڈ نوبیل کی چھوڑی ہوئی وصیت سے دی جاتی ہے، جو 1895 میں فوت ہوگئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2020 میں کیمیا کا نوبل ایمانوئل چارپونیئر اور جینیفر ڈوڈنا کو دیا گیا۔سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ جینوم ایڈیٹنگ کے طریقہ کار کے لیے دیا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز ، جاپان ، جرمنی اور اٹلی کے تین سائنسدانوں سیوکورو مانابے، کلاؤس ہیسل مین اور جیورجیو پیریسی کو مشترکہ طور پر 2021 کا طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

جاپان کے سیوکورو مانابے اور جرمنی کے کلاؤس ہیسل مین کو زمین کی آب و ہوا کے 'فزیکل' ماڈلنگ 'کے شعبوں میں ان کے کام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو کہ گلوبل وارمنگ کی پیش گوئی کی مختلف حالتوں اور درستگی کی پیمائش کرتے ہیں۔

اٹلی کے جورجیو پیریسی کو ایوارڈ کے دوسرے حصے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں ایٹمی سے سیارے کے پیرامیٹرز تک جسمانی نظام میں خرابی اور اتار چڑھاو کے تعامل کی دریافت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سویڈش اکیڈمی آف نوبل نے 4 اکتوبر کو طب کا انعام سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈاکٹر پروفیسر ڈیوس جولیس اور کیلی فورنیا کے اسکرپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر آرڈم پٹاپوٹین کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈ درجہ حرارت اور لمس کے لیے رسیپٹرز کی دریافت کے لیے انہیں دیا گیا۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details