اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi Riots Case طاہر حسین سمیت دیگر دس افراد کے خلاف دہلی فسادات معاملے میں فرد جرم عائد - عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین

عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین کے خلاف ککڑڈوما کی عدالت نے دہلی فسادات معاملے میں الزامات طے کیے ہیں۔ عدالت نے یہ فیصلہ آئی بی افسر انکت شرما کے قتل سے متعلق دیا ہے۔ عدالت نے اس قتل میں طاہر حسین کے کردار کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

طاہر حسین سمیت 10 دیگر کے خلاف دہلی فسادات معاملے میں فرد جرم عائد
طاہر حسین سمیت 10 دیگر کے خلاف دہلی فسادات معاملے میں فرد جرم عائد

By

Published : Mar 23, 2023, 9:25 PM IST

دہلی:قومی دہلی میں ککڑڈوما کی عدالت نے دہلی فسادات میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ ان کے ساتھ 10 دیگر ملزمان پر بھی قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ آئی بی افسر انکت شرما کے قتل سے متعلق دیا ہے۔ عدالت نے اس قتل میں طاہر حسین کے کردار کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ طاہر مسلسل ہجوم کو بھڑکانے کا کام کر رہے تھے۔ یہ سب ایک مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ طاہر اور دیگر 10 ملزمان پر آئی پی سی کی دفعہ 147,148,153A, 302, 365, 120B, 149, 188 اور دفعہ 153A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حسین پر آئی پی سی کی دفعہ 505، 109 اور سیکشن 114 کے تحت بھی فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

انکت شرما قتل کیس میں داخل پولیس چارج شیٹ میں اس واقعہ کی تفصیل سے وضاحت کی گئی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق آئی بی ملازم انکت شرما کا چاند باغ علاقے میں 10 لوگوں نے مل کر قتل کیا تھا۔ قتل کے ملزمان میں کونسلر طاہر حسین، حلیل سلمان، سمیر شامل تھے۔ اس کے علاوہ دو شرپسند ناظم اور قاسم سمیت 5 دیگر ملزمان اس واردات میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 Delhi Riots طاہرحسین سمیت و دیگر کے خلاف الزامات طے

چارج شیٹ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انکت شرما کے جسم پر زخموں کے کل 51 نشانات تھے۔ سلمان اس معاملے میں اہم ملزم تھا، جس کی موبائل وائس کال کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے انٹر سیپٹ کیا تھا۔ اس اہم ثبوت کی فرانزک جانچ میں انکت قتل کیس کے تمام ملزمین کا انکشاف ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details