اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی بی آئی، سی وی سی پرانے طریقوں کو بدلیں: وزیر اعظم - قوم کی ترقی میں رکاوٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، آج ملک کو یہ بھی یقین ہوا ہے کہ 'ملک کو دھوکہ دینے والے، غریبوں کو لوٹنے والے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں، ملک اور دنیا میں کہیں بھی ہوں، اب ان پر رحم نہیں کیا جاتا، حکومت ان کو چھوڑتی نہیں ہے۔'

سی بی آئی، سی وی سی پرانے طریقوں کو بدلیں
سی بی آئی، سی وی سی پرانے طریقوں کو بدلیں

By

Published : Oct 20, 2021, 9:04 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور سنٹرل وجیلنس کمیشن (سی وی سی) سے نئے بھارت نئی سوچ کے آڑے آنے والے پرانے طریقوں کو تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اعلیٰ ایجنسیاں قانون کو اس طرح سے نافذ کریں جس سے حکومت میں غریب اور ایماندار مضبوط ہوں اور بدعنوان-مجرم باہر جائیں۔

مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں سنٹرل وجیلنس ڈیپارٹمنٹ (سی وی سی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک مشترکہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اب پریونٹیو وجیلنس یعنی جرائم کے امکانات کی نگرانی اور چوکسی کا کام کریں۔ اس سے وسائل کی بچت ہوگی اور جرائم پرمؤثر طریقے سے لگام لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ساورکر کا معافی نامہ آج بھی ریکارڈ میں موجود: مؤرخ شیرین موسوی

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم بھارت کی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ آنے والے 25 سال، یعنی اس امرت دور میں، ملک خود کفیل بھارت کے بڑےعزائم کی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج ہم گڈ گورننس، عوام پر مبنی ، فعال گورننس کو بااختیار بنانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی چاہے چھوٹی ہو یا بڑی، وہ کسی نہ کسی کا حق چھینتی ہے۔ یہ ملک کے عام شہری کو اس کے حقوق سے محروم کرتی ہے۔ قوم کی ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہے اور بحیثیت ایک قوم ہماری اجتماعی طاقت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سات سالوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہم ملک میں یہ یقین پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ بدعنوانی کو روکنا ممکن ہے۔ آج ملک کویہ یقین ہو ا ہے کہ بغیر کسی لین دین کے، بغیر کسی بچولیوں کے بھی، سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اور آج ملک کو یہ بھی یقین ہوا ہے کہ ملک کو دھوکہ دینے والے، غریب کو لوٹنے والے، کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں، ملک اور دنیا میں کہیں بھی ہوں، اب ان پر رحم نہیں کیا جاتا، حکومت ان کو چھوڑتی نہیں ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details