اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلیشیئر سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوئی - تباہی کاریوں

نو دن گزر جانے کے بعد بھی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو آپریشن آج دسویں روز بھی جاری ہے۔

چمولی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوئی
چمولی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوئی

By

Published : Feb 15, 2021, 10:30 AM IST

ریاست اترا کھنڈ کے چمولی میں واقع تپوون سرنگ سے مزید چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، رینی گاؤں میں رشی گنگا پن بجلی منصوبے کے ملبے سے سات لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جبکہ 153 افراد تا حال لا پتہ بتائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سات فروری کو چمولی میں ہوئی تباہی میں لاپتہ افراد کی تلاشی مہم نویں روز بھی جاری رہی، ریسکیو آپریشن ٹیم کو اب تک کل 51 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، اتوار کے روز تپوون سرنگ سےمزید چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ سات فروری کو رشی گنگا میں پہاڑ سے لاکھوں میٹرک ٹن برف گرنے کے باعث رشی گنگا اور دھولی گنگا ندیوں میں اچانک سیلاب سے 13.2 میگاواٹ کا رشی گنگا پن بجلی پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا، جبکہ 520 میگاواٹ کے تپوون وشنوگاڈ منصوبے کو شدید نقصان پہنچا۔ اور اس کی سرنگ میں کام کرنے والے لوگ وہاں پھنس گئے تھے۔

مرکزی و ریاستوں حکومتوں نے فوری طور پر کئی ایجنسیوں کو وہاں راحت و بچاؤ کے کاموں کے لیے وہاں بھیجا جس کے بعد اب تک راحت کاری کا کام وہاں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details