مرکزی حکومت نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کی کمی کی خبروں کے درمیان بدھ کے روز بتایا کہ ریمڈیسیور انجیکشن کے پروڈکشن کو موجودہ ہر ماہ 38 لاکھ شیشیوں سے اضافہ کر 74 لاکھ شیشی کیا جا رہا ہے۔
ریمڈیسیور انجیکشن کی پیداواری صلاحیت موجودہ 38 لاکھ شیشیوں سے بڑھا کر 74 لاکھ شیشیوں تک کی جا رہی ہے۔
ریمڈیسیور کی ریاستی بنیاد پر تقسیم مرکز نے یہ بھی کہا کہ 20 اضافی پروڈکشن یونٹوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 'حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں مینوفیکچررز کو مکمل مدد دے رہی ہے۔ پروڈکشن کی موجودہصلاحیت کو ماہانہ 38 لاکھ شیشیوں سے اضافہ کر 74 لاکھ شیشوں تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی 20 اضافی پروڈکشن یونٹوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ریمڈیسیور کی گھیلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے 11 اپریل کو اس کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔