اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت 'ہم دو ہمارے دو' کے اصول پر چل رہی ہے: راہل گاندھی - حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ مرکزی حکومت کے دو اعلی رہنما صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کے مشہور نعرے 'ہم دو ہمارے دو ' کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت 'ہم دو ہمارے دو' کے اصول پر چل رہی ہے: راہل گاندھی
مرکزی حکومت 'ہم دو ہمارے دو' کے اصول پر چل رہی ہے: راہل گاندھی

By

Published : Feb 11, 2021, 8:12 PM IST

سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کسی کا نام لئے بغیر آج کہا کہ حکومت کے دو اعلی رہنما صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کے مشہور نعرے 'ہم دو ہمارے دو ' کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت 'ہم دو ہمارے دو' کے اصول پر چل رہی ہے: راہل گاندھی

لوک سبھا میں 2021-22 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، راہل گاندھی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ چار افراد کون ہیں اور ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان دونوں لوگوں کے ذریعہ کیے گئے فیصلے سے براہ راست فائدہ ان کے دو صنعت کار دوستوں کو ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تین زراعت مخالف قانون لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کسان تحریک صرف کسانوں کی ہی نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کی تحریک ہے۔

ملک کا ہر حصہ ان تین کسان مخالف زرعی قانون نافذ کرنے کے خلاف تحریک میں شامل ہے اور دہلی کی سرحدوں پر کاشتکاروں کی یہ تحریک کسی بھی وقت پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دہلی میں کسان تحریک چلاکر صرف ٹارچ دکھا رہے ہیں اور کسانوں کا یہ احتجاج صرف دہلی تک ہی محدود نہیں رینے والا بلکہ پورے ملک یہ تحریک پھیل سکتی ہے، لہذا حکومت کو کسانوں کے خلاف تینوں قوانین کو واپس لینا چاہئے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کسانوں، چھوٹے تاجروں اور مزدوروں پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ پہلے اس حکومت نے چھوٹے تاجروں کو نوٹ کی منسوخی کرکے مارا، پھر غلط جی ایس ٹی نافذ کرکے چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی، کورونا کے وبا میں عام آدمی کا روزگار ختم ہوگیا، اس لئے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جتنا بھی حملہ کرلے، کسانوں، غریبوں اور مزدوروں پر حملہ کرے لیکن ملک کے تحریک چلانے والے کسان واپس نہیں جانے والے ہیں کیونکہ ان کی ریڑھ ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط بھارت کے لیے کسانوں اور مزدوروں کو بااختیار بنانا ضروری: راہل

ABOUT THE AUTHOR

...view details