راہل گاندھی نے حکومت پر ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’کیا اس حکومت نے شہریوں کو آزادی کا حق دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 کو بھی فروخت کیا ہے؟‘‘ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاص مذہب کے کچھ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہم سے زبردستی ’’جے شری رام‘‘ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کی بنیاد پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ ’’آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت ہوچکے ہیں۔‘‘
دریں اثنا، کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹویٹ کیا کہ ’’بی جے پی کے نفرت انگیز نظریے نے سماج میں نفرت بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔