حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں ملی کراری شکست اور کووڈ۔ 19 کی صورتحال پر غور کرنے کے لئے کانگریس کے اعلی پالیسی ساز ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
' ٹیکہ کاری کی ذمہ داری مرکز نے ریاستوں پر مسلط کی' - مرکزی حکومت
سونیا گاندھی نے کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ذمہ داریوں سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے اور اس نے ٹیکہ کاری کے فرائض سبھی ریاستوں پر ڈال کر اپنا دامن بچالیا ہے۔
Sonia
اس موقع پر پارٹی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے وبا سے نمٹنے کے فرائض سے دامن بچاکر کر ٹیکہ کای کی ذمہ داری ریاستوں کو سونپ دی ہے۔
سونیا گاندھی نے میٹنگ میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ذمہ داریوں سے فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے اور اس نے ٹیکہ کاری کے فرائض سبھی ریاستوں پر ڈال کر اپنا دامن بچالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ مرکزی حکومت ملک میں سبھی شہریوں کو مفت کورونا ٹیکہ دستیاب کرائے۔