ملک کے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو ملک کے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے ان کے عہدے کا آخری دن ہوگا۔
الیکشن میں میڈیا کے کردار کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا کہ میڈیا الیکشن کمیشن کا ایک اہم اتحادی رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا والوں سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'مجھے معلوم ہے ، آپ کو اس بات پر یقین نہیں ہے، لیکن واقعی میں یہ صحیح ہے۔'
بہار اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا ذکر کرتے ہوئے اروڑا نے کہا کہ میڈیا والے رات 12 بجے بھی نتائج جاننے کے لئے بے چین تھے تاکہ وہ وقت پر نتائج حاصل کرسکیں۔
اروڑا نے کہا کہ '30 اپریل کو طے وقت تک وہ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، الیکشن کمیشن اور خاص طور پر ان کی حمایت کرتا رہا ہے۔