اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای کا اہم فیصلہ، 10ویں کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے ملتوی

سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ اور 12 ویں کے ملتوی کر دیے گئے۔ دسویں کلاس کے نتائج بورڈ کے آبجیکٹیو کرائٹیریا کی بنیاد پر تیار کیے جائیں گے۔ کلاس بارہویں کے امتحانات بعد میں ہوں گے۔

سی بی ایس ای کا اہم فیصلہ، 10ویں کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے ملتوی
سی بی ایس ای کا اہم فیصلہ، 10ویں کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے ملتوی

By

Published : Apr 14, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Apr 14, 2021, 3:34 PM IST

مرکزی حکومت نے ملک بھر میں کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے میٹریکولیشن کے امتحانات کو منسوخ کر دیے ہیں، جبکہ 12 ویں جماعت کے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی بی ایس ای کا اہم فیصلہ، 10ویں کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے ملتوی

یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیا گیا، جس میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک، مرکزی سیکریٹری تعلیم و دیگر اعلی عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا اور امتحانات سے متعلق فیصلوں کے بارے میں معلومات شیئر کی گئیں۔

وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر تعلیم رمیش پوکڑیال نشنک نے امتحانات کے بارے میں اعلان کیا کہ کہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونے والے 12 ویں کے امتحانات کو رد کر دیا گیا ہے۔ یکم جون کو ایک اور اجلاس ہوگا، جس میں اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر امتحانات ہوئے تو طلبہ کو 15 دن پہلے ہی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ' دسویں جماعت کے طلبہ کو انٹرنل اسیس مینٹ کی بنیاد پر اگلی کلاس میں بھیجا جائے گا۔ اگر کوئی طالب علم اس طریقہ کار سے مطمئن نہیں ہے تو صورت حال بہتر ہونے پر امتحان دے سکتا ہے۔

مرکز کے اس فیصلے کا دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس وبا کے پیش نظر مرکز کی جانب سے لیے گئے یہ فیصلے قابل تعریف ہیں'۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ منگل کے روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکز سے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) امتحانات منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'یہاں تقریبا چھ لاکھ طلبہ اور ایک لاکھ اساتذہ ہوں گے، جو امتحانی مراکز میں آئیں گے اور اس کے ساتھ ہی یہ مراکز کووڈ۔19 ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ دہلی میں وبا کی یہ دوسری لہر بہت سنگین ہے اور اس کا اثر نوجوانوں اور بچوں پر زیادہ پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details