پٹنہ: سی بی آئی نے لالو پرساد یادو کے خلاف ملازمت کے بدلے مبینہ زمین گھوٹالہ معاملے میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ الزام ہے کہ وزیر ریلوے رہتے ہوئے لالو یادو نے خفیہ طور پر پٹنہ کے 12 لوگوں کو گروپ ڈی میں نوکریاں دی تھیں اور ان سے پٹنہ میں زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام لکھوائی تھی۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلاٹ لالو یادو کی بیوی رابڑی دیوی، بیٹی میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام رجسٹرڈ تھے اور زمین کی معمولی قیمت ادا کی گئی تھی۔Land For Job Scam
چارج شیٹ میں سابق وزیر ریلوے لالو یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، ان کی بیٹی میسا بھارتی اور دیگر سمیت کل 16 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو ریلوے حکام کی جانب سے زمین کے عوض غیر معقول جلد بازی میں نوکریاں دی گئیں۔ بدلے میں ان لوگوں نے رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور دیگر کے نام زمین لکھوا دی تھی۔ چارج شیٹ جمعہ کو راؤس ایونیو کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گیتانجلی گوئل کے سامنے داخل کی گئی۔ تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لیا جا سکا۔charge sheet against lalu yadav in land for job scam