اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cargo Vessel Capsizes in Ganga: صاحب گنج میں مال بردار جہاز حادثہ کا شکار، گنگا میں ڈوبے نو ٹرک

صاحب گنج میں ایک مال بردار جہاز گنگا میں ڈوب گیا، اس جہاز میں 17 ٹرک لدے ہوئے تھے، حادثہ میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپرز کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے تاہم این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت و رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔ Cargo Ship Capsizes In Ganga

صاحب گنج میں مال بردار جہاز حادثہ کا شکار، گنگا میں ڈوبے نو ٹرک
صاحب گنج میں مال بردار جہاز حادثہ کا شکار، گنگا میں ڈوبے نو ٹرک

By

Published : Mar 25, 2022, 11:57 AM IST

جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں بین ریاستی فیری سروس گھاٹ اور منیہری کے درمیان چلنے والا ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی رات 12 اور 1:00 کے درمیان پیش آیا۔ اس جہاز میں پھروں سے بھرے 17 ٹرک لدے ہوئے تھے، ان تمام ٹرکوں میں ڈرائیور اور ہیلپر بھی سوار تھے۔خدشہ ہے کہ ٹرکوں میں سوار ڈرائیور اور ہیلپر بھی ڈوب گئے ہیں۔ اعلی افسران کے ساتھ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔Cargo Ship Capsizes In Ganga

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیسے کمانے کی غرض سے رات کو غیر قانونی طور سے زیادہ ٹرپ لینے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ گرم گھاٹ سے رات کے وقت کارگو جہاز ایک اوور لوڈ ٹرک کے ساتھ منی ہاری کے لیے روانہ ہوا تھا۔ گنگا کے بیچوں بیچ تیز ہوا کی وجہ سے جہاز نے اپنا توازن کھو دیا جس کے سبب 17 ٹرک میں سے نو ٹرک گنگا میں ڈوب گئے، وہیں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت و رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Boat Capsizes in Jharkhand: جام تاڑہ میں کشتی حادثہ، 12 افراد لاپتہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details