اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہلاک ہونے والے کسانوں کے لواحقین کو نوکریاں فراہم نہ کرنے پر افسردہ ہیں امریندر

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے چکے کیپٹن امریندر سنگھ کسان تحریک کو لیکر ہمیشہ کسانوں کے حق میں تھے۔ انہوں نے ہر موقع پر تحریک کر رہے کسانوں کی حمایت کی، لیکن وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دینے کے بعد انہیں ایک بات کا افسوس ہے۔ کیا ہے وجہ؟ پڑھیں یہ رپورٹ۔

captain amrinder
کیپٹن امریندر سنگھ

By

Published : Sep 20, 2021, 1:40 AM IST

مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسانوں کے خیر خواہ رہے کیپٹن امریندر سنگھ ، آج بھی ان کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔ کیپٹن کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹھکرال نے ٹویٹ کیا کہ " زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں اپنی جانیں گنوانے والے 150 کسانوں کے خاندانوں کو ذاتی طور پر نوکری لیٹر ان کے حوالے نہ کرنے پر دکھ ہوا۔ امریندر سنگھ کو امید ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ چرنجیت ایس چنی یہ اہم کام جلد از جلد کریں گے۔ میں انصاف کی جنگ میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

دراصل گزشتہ جنوری میں امریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کی تحریک کے دوران مرنے والے تمام کسانوں کے خاندان کے ہر فرد کو سرکاری نوکری ملے گی۔

مزید پڑھیں:

Charanjit Singh Channi: پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا سیاسی سفر

انہوں نے سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ مرنے والے کسان کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ حالانکہ ابھی تک وہ اس اعلان پر عمل درآمد نہیں کر پائے اور وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی چھوڑ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details