پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ کیپٹن امریندر سنگھ وزیر داخلہ سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کے بعد باہر آئے۔ اس ملاقات کے بعد یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ امریندر سنگھ اپنی نو تشکیل شدہ پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کو بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنی پارٹی پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) کے بی جے پی میں انضمام کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔Captain Amarinder Singh rejected the news of alliance with BJP
امریندر سنگھ نے اس سے قبل 30 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے پنجاب سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پنجاب سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ریاست اور ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، جو ہم دونوں کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے۔ "