اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بٹہ وینہ گاندربل میں بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی

اسلامک یوتھ کلب کے ذمہ داران نے کہا کہ اس علاقے میں نوجوان بڑی تعداد میں نشے کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم خود ہی اس بھنگ کو تباہ کرکے نوجوان نسل کو اسے دور رکھا جائے تاکہ کسی کی زندگی بچ سکے۔

بٹہ وینہ گاندربل میں بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی
بٹہ وینہ گاندربل میں بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی

By

Published : Aug 24, 2021, 9:32 AM IST

کشمیر وادی میں اگرچہ نوجوان بری طرح سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں اور نشے کی وجہ سے درجنوں نوجوان موت کے آغوش بھی جا چکے ہیں، تاہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بٹہ وینہ گاندربل میں کام کر رہے اسلامک یوتھ کلب نام کے ایک فورم نے آج مقامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر گلی کوچوںاورعلاقے کی اراضی میں پھیلی ہوئی بھنگ کو تباہ کردیا۔

بٹہ وینہ گاندربل میں بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی
اس سلسلے میں اس فورم کے ذمہ داران نے کہا کہ اس علاقے میں نوجوان کافی حد تک نشے کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم خود ہی اس بھنگ کو تباہ کرکے نوجوان نسل کو اسے دور رکھیں تاکہ کسی کی زندگی بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے ہنر کا لوہا منوانے والے ظہور احمد کینوئنگ چمپئین


واضح رہے کہ ان نوجوانوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس علاقے کی گلی اور کوچوں میں اگائے گئے بھنگ کے پودوں کو ایک جگہ جمع کرکے اسے آگ کے حوالے کر دیا۔ اس قدم کی مقامی لوگوں نے زبردست سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details