ایک دور تھا جب فن خطاطی کا جادو عوام کے سر چڑھ کر بولتا تھا لیکن جب سے جدید ٹیکنالوجی عام ہوئی تب سے فن خطاطی کی چمک ماند پڑنے لگی ہے۔
دور قدیم میں خطاط جانوروں کی کھالوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے تاہم دور جدید میں یہ رواج ختم ہوتا چلا گیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ خطاط موجود ہیں جو اس پیشے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کلچر ہاؤس میں قرآنی آیات کی خطاطی سے متعلق ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاطی کے ذریعے آویزاں فن پاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اس نمائش کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنا ہے۔