اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مرکزی حکومت نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین سے مانسون سیشن کے دوران پارلیمانی وقار اور اقدار کو شرمسار کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

rajya sabha
rajya sabha

By

Published : Aug 12, 2021, 6:54 PM IST

آٹھ حکومتی وزراء نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اپوزیشن پارٹی کے ارکان کارروائی کے خوف سے مارشلز سے جھگڑا اور ہاتھا پائی کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور ملک کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلنے دینا چاہتی تھی، خاص طور پر راجیہ سبھا میں۔ وہ کافی جارحانہ تھے اور انہوں نے اس دوران چیئرمین پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

وزراء نے چیئرمین پر زور دیا ہے کہ وہ ایوان میں 4، 9 اور 11 اگست کے واقعات کی خصوصی کمیٹی سے انکوائری کرائے اور قصوروار ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

اس پریس کانفرنس میں راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ہاؤس لیڈر اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل، ڈپٹی لیڈر اور اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر، وزیر محنت بھوپندر یادو، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details