نئی دہلی:حکومت نے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت قومی سطح پر ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سیڈ سوسائٹی کے قیام اور اسے فروغ دینے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی متعلقہ وزارتوں، خاص طور پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور نیشنل سیڈ کارپوریشن کی مدد سے ملک بھر کے مختلف کوآپریٹیو کے ذریعے 'پورے حکومتی نقطہ نظر' سے کام کرتے ہوئے معیاری بیجوں کی پیداوار، حصول، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج، مارکیٹنگ اور تقسیم؛ تحقیق اور ترقی؛ اور مقامی قدرتی بیجوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نظام تیار کرنے کے واسطے ایک اعلیٰ تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوآپریٹیو کی طاقت سے فائدہ اٹھانے اور انہیں کامیاب اور متحرک کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ 'کوآپریٹو سے خوشحالی' کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔ کوآپریٹو ملک کے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں دیہی اقتصادی تبدیلی کی کلید ہے۔ پرائمری سے قومی سطح تک کے کوآپریٹیو بشمول پرائمری سوسائٹیز، ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے فیڈریشنز اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔ اس کے ضمنی قوانین کے مطابق، سوسائٹی کے بورڈ کے میں ان تمام کوآپریٹیو کے منتخب نمائندے شامل ہوں گے۔