اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2022, 7:39 AM IST

Updated : Jun 26, 2022, 10:47 AM IST

ETV Bharat / bharat

Lok Sabha By-Elections: اعظم گڑھ اور رام پور سے سماجوادی امیدوار آگے

ریاست اترپردیش کے دو اضلاع اعظم گڑھ اور رام پور میں ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لیے دونوں اضلاع میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیلیسا کے اعظم گڑھ میں ایف سی آئی کے گودام میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے یہاں 384 گنتی کرنے والے اہلکار موجود ہوں گے۔

اعظم گڑھ اور رام پور میں ووٹوں کی گنتی آج
اعظم گڑھ اور رام پور میں ووٹوں کی گنتی آج

ریاست اترپردیش کے دو اضلاع اعظم گڑھ اور رام پور میں ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لیے دونوں اضلاع میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیلیسا کے اعظم گڑھ میں ایف سی آئی کے گودام میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

رام پور میں سماج وادی امیدوار عاصم رضا 10 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں اور اعظم گڑھ میں بی ایس پی امیدوار گڈو جمالی آگے ہیں۔

ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو کو اعظم گڑھ کے اسٹرانگ روم میں روک دیا گیا۔ دھرمیندر یادو نے انتظامیہ پر ای وی ایم میں تبدیلی کا سنسنی خیز الزام لگایا۔ اسی دوران دھرمیندر یادو اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں دھرمیندر یادو ایس پی کے امیدوار ہیں۔

Last Updated : Jun 26, 2022, 10:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details