پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار کم از کم 23 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ ریجن کے ضلع سدھنوتی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس ضلع کے بلوچ علاقے سے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی طرف جارہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بس میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور وہ 500 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے ایک امدادی کارکن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔ سات افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ 16 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔